سمندی طوفان کے اثرات، کراچی میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی کی وارننگ

news

کراچی:(جمع: 01 اکتوبر 2021) بحیرہ عرب میں، ڈپریشن، ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل، سمندی طوفان کے اثرات، کراچی میں وقفے وقفے سے بارش، مکران کی ساحلی پٹی پر طوفانی بارش اور آندھی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن سندھ کی ساحلی پٹی سے دور ہوتا جائے گا، شہر میں درمیانے سے تیز درجے کی بارش متوقع ہے۔ ڈیپ ڈپریشن جنوب مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، ڈیپ ڈپریشن گوادر سے ہوتا ہوا عمان کی جانب بڑھ جائے گا۔ ڈیپ ڈپریشن اس وقت کراچی سے 160، ٹھٹھہ سے 140 کلو میٹردور ہے۔ ممکنہ سمندری طوفان کا رخ مکران کی ساحلی پٹی پر ہے۔

ادھر کمشنر کراچی نوید شیخ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ موسم کی ہنگامی صورتحال کے باعث آج (جمعہ کو) کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق جمعہ کو کراچی میں لازمی سروسز والے اداروں اور بارشوں کی ایمر جنسی میں خدمات انجام دینے والے سرکاری اداروں کے علاوہ تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رہے گا۔ جبکہ تمام بزنس تنظیموں کا خطرناک بارش کے پیش نظر مارکیٹوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تاجر تنظیموں کے مطابق جمعہ کو میڈیسن مارکیٹ سمیت دیگر کاروباری مراکز بھی بندھ رکھے جائیں گے۔

کمشنر کراچی نوید شیخ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے ذریعہ ساحل سمندر پر نہانے پر 5 اکتوبر تک پابندی ہوگی، پابندی محکمہ موسمیات کی طوفان شاہین کی پیش گوئی کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، ہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر سختی سے عمل کریں۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے بل بورڈز ہٹانے سے متعلق احکامات پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر کی اونچی عمارتوں سے بل بورڈز اور اشتہاری دیواروں ہولڈنگ کو ہٹائے جائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔