وزیراعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

news-details

اسلام آباد:(جمعرات: 07 اکتوبر 2021) وزیراعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں افغان صورتحال اور عمومی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان،انٹیلی جنسی ایجنسیز کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اجلاس میں افغان صورتحال اور عمومی سیکیورٹی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم نےپی ٹی آئی کی کورکمیٹی کااجلاس طلب کرلیا ہے ، پارٹی کی سینئرقیادت کواجلاس میں شریک ہونے کیلئے پیغام بھیج دیا گیا ہے، اجلاس میں سینئرپارٹی اراکین، وفاقی وزرا،حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔

وزیراعظم اجلاس میں اہم سیاسی اورقومی امورپرمشاورت کریں گے اور حالیہ اہم فیصلوں پربھی اعتمادمیں لیں گے۔