شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی خالق حقیقی سے جاملے

news-details

کراچی:(منگل: 12 اکتوبر 2021) پیپلز پارٹی کی رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے.
تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل کے سابق چیئرمین عثمان فاروقی رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے اس بات کی تصدیق پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کردی ہے۔ مرحوم محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔