وزیراعظم عوام دشمن، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کر رہی ہے: بلاول بھٹو

news-details

کراچی:(ھفتہ: 16 اکتوبر 2021) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپےسے زائد کا اضافہ نااہلی کی قیمت وصولی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا پیٹرول بلند ترین سطح پرپہنچا کر پی ٹی آئی مہنگائی کا سونامی لے آئی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپےسے زائد کا اضافہ نااہلی کی قیمت وصولی ہے، حکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پی پی دور میں عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں توہم نےاضافہ عوام پرنہیں ڈلاتھا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سےبچاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافےکے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیاگیا، اس سے ثابت ہوتاہےعمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہے، مہنگائی میں دھکیلنے والی ظالم حکومت سےنجات کے لیےعوام ساتھ دیں۔