آئی ایم ایف سے ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے معیشت کو نقصان ہو:رضا باقر

news-details

مانچسٹر: (جمعرات: 21 اکتوبر 2021) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہےہیں، ایسی ڈیل نہیں کی جائیگی جس سے معیشت کو نقصان ہو۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے،جلدقابوپا لیاجائیگا، آئی ایم ایف کیساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہےہیں۔
رضاباقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کےسامنےآئےگی اور ایسی ڈیل نہیں کی جائیگی جس سے معیشت کو نقصان ہو،گورنراسٹیٹ بینک نے مزید کہا پاکستان نےایف اےٹی ایف کی تقریباًتمام شرائط پوری کر دی ہیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف کےحوالے سے مثبت اقدامات کررہا ہے ، پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ روپےکی قدر گرنے سےاوورسیز پاکستانیزکوفائدہ بھی پہنچاہے، اس فائدےکوبھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے ہیں جبکہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔