ٹی20ورلڈکپ:ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے144رنز کا ہدف

news-details

لاہور:(منگل: 26 اکتوبر 2021) ٹی 20ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 144رنز کا ہدف دیدیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے گروپ 1کے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کیریبئینزنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے،ایون لوئس سب سے زیادہ 56رنز بناسکے جبکہ کپتان کیرون پولارڈ 26رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔پروٹیز کے کیشو مہاراج اور پریٹوریس نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچ ہار چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے ہرایا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔