پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے دی

news-details

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے کیویز کو دبوچ ہی لیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف اننگز کے 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ بابر نے مچ سینٹنر کو پہلے اوور میں چوکا لگا کر اپنا کھاتا کھولا۔

ٹم ساؤتھی اور بولٹ نے نپی تلی بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کا فائدہ کیویز کو جلد ہی ہو گیا۔ ساؤتھی کی گیند پر بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے بابر 9 رنز پر بولڈ ہو گئے۔

بابراعظم کی وکٹ لینے کے ساتھ ہی ٹم ساؤتھی کی ٹی 20 کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔