ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کا آج نمیبیا، نیوزی لینڈ کا بھارت سے ٹاکرا

news-details

لاہور:(اتوار: 31 اکتوبر 2021) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ میں آج دو سپر میچ کھیلے جائیں گے، افغانستان اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اعصاب شکن مقابلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔
ابوظہبی کے میدان میں زور کا جوڑ پڑے گا، ٹیم افغانستان، کوالیفائر نمیبیا کا مقابلہ کرے گی۔ دن کا پہلا میچ 3 بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔
شام سات بجے دبئی میں سپر میگا ایونٹ کا تگڑا مقابلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔ کیویز اور بھارتی سورما پاکستان سے ہار کر ورلڈکپ میں مایوس کن آغاز کا شکار ہیں۔
جیت کا مزہ چکھنے کے لیے دونوں ٹیمیں پرعزم ، تیاریاں مکمل کرلیں، پلان بھی فائنل ہیں۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آ چکی ہیں، کیویز فاتح رہے، بھارت اپنی پہلی جیت کا منتظر ہے۔