ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، افغانستان کا نمیبیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

news-details

شارجہ:(اتوار: 31 اکتوبر 2021) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظہبی میں افغانستان اورنمیبیا مدمقابل، ٹاس کی جیت اٖفغانستان کے حصے میں آئی جس پر افغان کپتان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہی ہیں۔
دوسری جانب شام سات بجے سپر میگا ایونٹ کا تگڑا مقابلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔ کیویز اور بھارتی سورما پاکستان سے ہار کر ورلڈکپ میں مایوس کن آغاز کا شکار ہیں۔ جیت کا مزہ چکھنے کے لیے دونوں ٹیمیں پرعزم ، تیاریاں مکمل کرلیں.