منظور وسان کی ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی

news-details

نواب شاہ:(جمعہ 05 نومبر 2021ع) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کردی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خودمستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔
مہنگائی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی مہنگائی کردی جس سے عوام سخت پریشان ہیں، عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے نیب مقدمات کے سے متعلق کہا کہ میرے کیخلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے جوخودختم ہوجائیں گے، میرے خلاف مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعہ انتہائی افسوناک ہے، مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھا ان کی موت پر بہت افسوس ہوا۔ یاد رہے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی تھی کہ آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں اور پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔