ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا آؤٹ، ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان کا آسٹریلیا سے ٹاکرا

news-details

لاہور:(اتوار 07 نومبر 2021ع) ٹی 20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوران پاکستان کا مقابلے آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ گروپ ون میں سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، گروپ 2 میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ اتوار کو اس نے اپنا میچ سکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ میں فیصلہ ہو گا کونسی ٹیم اس گروپ میں نمبر ٹو کی پوزیشن پر آ گئی، اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو شکست دیتا ہے، تو با آسانی کوالیفائی کر جائے گا اور بھارت خالی ہاتھ گھر واپس جائے گا تاہم نبی الیون اگر کیویز کو پچھاڑ دیتے ہیں تو رن ریٹ کی بنیاد پر افغانستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ آئے گا، اس وقت کوہلی الیون کا رن ریٹ افغان ٹیم سے بہت بہتر ہے۔ اگر جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ کے دوران پروٹیز ٹیم نے مورگن الیون کو 131 رنز سے قبل آؤٹ کر لیتی تو جنوبی افریقی ٹیم نے رن ریٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کر جانا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔