مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو خط، اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد

news-details

کراچی:(بدھ 24 نومبر 2021ع) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھا ، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سے اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ سندھ سےسرکاری افسران کےتبادلےکاکابینہ میں جائزہ لیا گیا، صوبےسے 4 پی اےایس افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔
خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ سے 20 گری ڈکے7 پولیس افسران کے تبادلے کی تجویز بھی مسترد کردی اور کہا سرکاری افسران کےتبادلوں میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ، تبادلوں کیلئےوزیراعظم نےوزیراعلیٰ سندھ سےمشاورت نہیں کی۔ خط میں کہا گیا کہ سندھ میں پہلےہی سرکاری افسران کی تعدادکم ہے، سندھ میں 20گریڈ کے22پولیس افسران کام کررہےہیں، 20گریڈ کے پولیس افسران کی تعداد 26 ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسزکے 20افسران تعینات ہیں، صوبے کو47پی اےایس افسران کی کمی کاسامناہے، وفاق سے متعدد بار افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کرچکے ہیں۔
خط کے مطابق سندھ حکومت اس معاملےپرعدالت بھی گئی، اے جی نے خالی اسامیوں پر افسران کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی لیکن سندھ میں افسران کی تعیناتی کے بجائے مزید افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔