news-details
اسلام آباد

سازشیں بے نقاب ہوگئیں، نواز شریف اور مریم نواز کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے:فواد چودھری

لاہور:(ھفتہ 27 نومبر 2021ع) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلا ف سازشیں بے نقاب ہوگئیں، جعلی آڈیو، ویڈیو بنانا نواز لیگ کا وتیرہ بن چکا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے۔
فواد چودھری نے ایوان کارکنان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف مقدمات آخری مراحل میں ہوتے ہیں تو انہیں سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، رانا شمیم ن لیگ کےعہدے دار تھے، فوج اور عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی گئی، عدلیہ کو ن لیگ اور مریم نواز کے خلاف نوٹس لینا چاہیے، 1990 کے انتخابات کو مسلم لیگ ن نے چرایا، جس پر سپریم کورٹ نے بھی مہر ثبت کی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ آخری مراحل میں ہے، پاکستان میں جلد ہی معاشی استحکام آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی ہوگا، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی، سعودی عرب کی جانب سے مدد کے بھی شکر گزار ہیں، پاکستان جلد معاشی مشکلات سے نکل آئے گا۔