ڈھاکا: دوسرے ٹیسٹ میں بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ روک دیا گیا

news-details

ڈھاکہ:(ھفتہ 04 دسمبر 2021ع) ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ روک دیا گیا۔
پاکستانی اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ عبداللہ شفیق 25 رنز ہی بنا سکے، وہ تیج الاسلام کی گیند کا شکار بنے، عابد علی بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر قدم نہ جما سکے اور 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں تیج الاسلام نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے، کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے۔
دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے اور میزبان ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ خیال رہے پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔