news-details

ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ

کراچی:(جمعرات 09 دسمبر 2021ع) کورونا کے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ، کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہے، نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 803 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہوگئی۔