گرین لائن منصوبے سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم کو تختیاں لگانے کا شوق ہے: شاہد خاقان

news-details

کراچی:(جمعہ 10 دسمبر 2021ع) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو تختیاں لگانے اور افتتاح کرنے کا شوق ہے، گرین لائن منصوبے سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، تین ماہ کا کام ساڑھے تین سال میں مکمل ہوا، ملک میں اس وقت جمہوریت ہے نہ پارلیمان۔
سابق وزیر اعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو کارروائی براہ راست دکھائی جائے، اپوزیشن کو دبانے کیلئے جھوٹے ریفرنس بنائے جاتے ہیں، سب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا چیئرمین نیب کو جعلی ریفرنسز بنانے کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں، نام نہاد احتساب کرنیوالوں کا بھی احتساب دیکھیں گے، ایک نہ ایک دن انصاف ضرور ہوگا۔