کراچی: وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا

news-details

کراچی:(جمعہ 10 دسمبر 2021ع) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا۔ 35 ارب روپے کی لات سے تیار ہونے والے منصوبے کا پہلا فیز 17 کلومیٹر طویل ہے، جس میں 22 اسٹیشنز ہیں۔
وزیراعظم عمران خان گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز کے افتتاح کے لیے آج کراچی پہنچے، افتتاح کےموقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن اسٹیشن کا دورہ کیا اور بسوں کا معائنہ کیا جب کہ انہیں حکام نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔