سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سال 2022 کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل نے بلا مقابلہ میدان مارلیا

news-details

سکھر (رپورٹ: بسما شمسی) سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سال 2022 کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل نے بلا مقابلہ میدان مارلیا ایگزیکٹیو کمیٹی سمیت تمام ممبران بلا مقابلہ کامیاب، سکھر پریس کلب میں جشن کا سماں، جرنلسٹس پینل کے سربراہ لالا اسد پٹھان کی کامیاب ہونے والے عہدیدران کو پھولوں کے ہار پہنا کرمبارکباد.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ جنرل باڈی کا اجلاس پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں سکھر پریس کلب کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنرل باڈی کے اجلاس میں پی ایف یوجے کے مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے جنرل باڈی کے اجلاس میں سکھر پریس کلب کے خازن شہزاد تابانی اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے خازن کاشف پھلپھوٹو نے 2021 کی سالانہ مالیاتی رپورٹ پیش کی اجلاس میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو، جنرل سیکریٹری جاوید جتوئ، سکھر پریس کلب کے صدر نصراللہ وسیر، جنرل سیکریٹری یاسر فاروقی، جوائنٹ سیکر یٹری کامران شیخ نے جنرل باڈی کو سالانہ کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا جنرل باڈی نے پیش کردہ مالیاتی رپورٹ اور کارکردگی رپورٹ پر مکمل اعمتاد و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا۔
اجلاس میں پی ایف یوجے کے نائب صدر لالا اسد پٹھان نے سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے بلا مقابلہ نو منتخب عہدیدران کا بھی اعلان کیا۔ لالا اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ جمہوری روائت برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمشنرز نے الیکشن شیڈول جاری کیا، لیکن الیکشن کمشنرز کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کوئ پینل مقابلے نہ آنے اور کسی بھی عہدے کے لئے کوئ نامزدگی فارم سامنے نہ آنے کی صورت میں ایک بار پھر سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے سال 2022 کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل نے بلا مقابلہ فتح حاصل کی نو منتخب عہدیداران کا با ضابطہ اعلان کرتے ہوئے۔
لالا اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ سکھر پریس کلب کے سال 2022 کے انتخابات میں صدر چوہدری محمد ارشاد گوندل، نائب صدر لالا شہباز خان، نائب صدر کامران شیخ، جنرل سیکریٹری شہزاد تابانی، جوائنٹ سیکریٹری انس گھا، نگھرو خازن سحرش کھوکھر، پریس سیکریٹری علی ڈنو شاہ آفس سیکر یٹری بلاول بھٹی اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران میں لالا اسد پٹھان،لالا شہبازخان، نصر اللہ وسیر، سیرت آسیہ بلوچ، اظہر دایو، مبین خان، یاسر فاروقی، ریاض راجپوت، علی محمد شر، جواد شاہ، خالد بھانبھن، زمان باجوہ، آصف ظہیر خان لودھی منتخب ہوئے ہیں جبکہ سکھر یونین آف جرنلسٹس سال 2022 کے بلا مقابلہ عہدیدران میں صدر سلیم سہتو، سئنیر نائب صدر جلال الدین بھیو، نائب صدر کرن مرزا، جنرل سیکریٹری جاوید جتوئ، جوائنٹ سیکریٹری ندیم سرکی، جوائنٹ سکریٹری دوئم جہانزیب وسیر، خازن کاشف پھلپھوٹو، پریس سیکریٹری فیصل آرائیں، آفس سیکریٹری غفور شیخ ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی اسحاق کھوسو، عبدالحمید کمبوہ، شفیع ابڑو اورنگزیب ماکو، فرید سومرو، بسمہ وسیم شمسی، فرقان کھوسو، ابوزرغفاری، مجیب ورند، شاہد چنہ، فقیر مشتاق منگریو اور حسیب شیخ کے نام شامل ہیں۔
نو منتخب عہدیدران کے ناموں کے اعلان کے بعد سکھر پریس کلب میں جشن کا سماں ممبران نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اپنی بھر پور خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر نائب صدر پی ایف یو جے سربراہ جرنلسٹس پینل لالا اسد پٹھان نے نو منتخب عہدیدران کو پھولوں کے ہارپہنا کر انہیں مبارکباد پیش کی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے لالا اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں کے حقوق کی ادائیگی کے لئے مشکلات اور سنگین حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر تمام سابقہ عہدیدران و ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں سکھر کی صحافی برادری نے صحافتی جدوجہد میں اپنا بھر پور بہتر انداز میں نمایاں کردار ادا کیا ہے لالا اسد پٹھان نے تمام نو منتخب عہددران سے توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ممبران اور صحافیوں کی توقعات پر پورا اترینگے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائینگے۔