بدین: پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی پہلے منتخب وزیراعظم متفقہ اور پہلے آئین اور آیٹمی ٹیکنالوجی کے خالق شہید زوالفقار علی بھٹو کی 94 سالگیرہ کے موقع پر بدین پریس کلب اور رکن صوبائی اسمبلی کی رہائش گاہ کے علاوہ مقامی نجی ہوٹل پر الگ الگ سالگیرہ کی تقریبات منعقد کی گئی۔ پیپلزپارٹی ضلع بدین کے ڈپٹی سیکٹریری اطلاعات اور میڈیا سیل کی جانب سے بدین پریس کلب کے قاضی عبدالمجید عابد ہال میں منعقد سالگیرہ کی تقریب میں پیپلزپارٹی کے عہدیدران سنئیر کارکنوں خواتین ونگ کی کارکنوں کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی ڈپٹی انفارمیشن سیکٹریری میر حسن کھوسو، خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکٹریری ساجدہ ٹالپور، سیکٹریری اطلاعات یاسمین مشرف، سٹی کی صدر حاجانی کھوسو، پی پی پی سٹی کے جنرل سیکٹریری نور محمد ملاح، میر شجاع محمد ٹالپور، امان اللہ کورائی، بدین پریس کلب کے صدر تنویر آرائیں، نائب صدر مرتضی میمن، حیدراباد یونین آف جرنلیسٹ بدین کے صدر شوکت میمن، جنرل سیکٹری لالہ ہارون گوپانگ، عبدالمجید ملاح اور دیگر نے سالگیرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید زوالفقار علی بھٹو کی ملک قوم جمہوریت کے علاوہ عالم اسلام کی تعمیروترقی خوشحالی فلاح بہبود کے لئے عملی اقدام کوشش اور کاوشوں کے علاوہ امریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کے لئے طویل اور تاریخی جدوجہد اور شہادت جیسی عظیم قربانی پر زبردست خراج تحسین اور عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہید بھٹو حقیقی عوامی لیڈر اور پہلے منتخب وزیرعظم تھے انہوں کی عظیم قیادت اور سربراہی میں ملک کو پہلا اور متفقہ آئین ملا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی تھے۔ 90 ہزار بھارت میں قید فوجیوں کو آزاد کرانے اور ہزاروں کلومیٹر پاک وطن کی دھرتی بھارتی قبضہ سے آزاد کرانے کا کارنامہ بھی شہید زوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔
مقررین نے کہا اگر بھٹو کی شہادت عالمی سازش اور عدالتی قتل تھا بھٹو آج زندہ ہوتا تو ملک عالمی طاقت اور یہ عظیم قوم دنیا پر حکمرانی کرتی.
تقریب کے اخر میں شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگیرہ کا کیک کاٹا گیا. پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر اور ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح کی رہائیش گاہ پر منعقد تقریب میں بھی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سالگیرہ کا کیک کاٹا.
پیپلزپارٹی کے سنئیر کارکنوں کی جانب سے گزشتہ شب مقامی نجی ہوٹل میں منعقد ساگیرہ کی تقریب میں پیپلزپارٹی کے تحصیل جنرل سیکٹریری عبدالرحمان بلوچ، ضلع کے نائب صدر حاجی عبدالستار میمن، ڈپٹی سیکٹریری اطلاعات میر حسن کھوسو، سٹی کے جنرل سیکٹریری نور محمد ملاح علی، اکبر میمن، جمن ملاح، غنی شاہیں، میر شجاع تالپور، اللہ بخش خاصخیلی، امان اللہ کورائی، سلیم خاصخیلی، ممتاز پٹھان، قادر بخش ملاح سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید بھٹو کی سالگیرہ کا کیک کاٹا۔