news-details

کورونا ٹاسک فورس نے سندھ میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

کراچی:(هفتہ: 15 جنوری 2022) کورونا ٹاسک فورس نے سندھ میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اسے جرمانہ کیا جائے گا، شادی ہال، مارکیٹس، عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننا ہوگا، مارکیٹس میں ویکسی نیٹڈ افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں شادی کی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبے میں ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں تو کورونا کی موجودہ لہر بھی کنٹرول ہو جائے گی۔