کورونا کراچی کو ٹارگٹ کرنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 46 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک پہنچ گئی

news-details

کراچی:(جمعہ 21 جنوري 2022ع) کورونا کراچی کو ٹارگٹ کرنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 46 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں شرح 18 اعشاریہ نو ایک، حیدرآباد میں 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ، شہرقائدمیں مثبت کیسز کی شرح چھیالیس اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک پہنچ گئی۔ حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین ہزار 739کیسز رپورٹ ہوئے، موذی وبا کا شکار سترہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔
اسلام آباد میں بھی کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، دو سال میں پہلی بار ایک روزمیں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ایک ہزار 359 کیس سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح اٹھارہ اعشاریہ نوایک فیصد رپورٹ ہوئی۔
راولپنڈی میں شرح سترہ اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سترہ اعشاریہ نو فیصد تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کیسز بڑھنے لگے، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16فیصد ہوگئی۔