پینشن وصول کرنے کیلئے مردہ شخص پوسٹ آفس پہنچ گیا

news-details

کارلو: آئر لینڈ کی پولیس ایک عجیب و غریب واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے جس میں ایک مُردہ شخص کو اُس کی پینشن وصول کرنے کیلئے پوسٹ آفس میں باقاعدہ لایا گیا۔
آئرش ٹائمز کے مطابق آئرلینڈ کے قصبے کارلو میں 2 نوجوان ایک بوڑھے مرد کے بےجان جسم کو سہارا دیے ہوئے مقامی پوسٹ آفس میں داخل ہوئے۔ عملے کی جانب سے جب استفسار کیا گیا تو دونوں نوجوان بھاگ کھڑے ہوئے اور 60 سال کے لگ بھگ شخص کو وہیں چھوڑ گئے جو کہ بعد میں پتہ چلا کہ مُردہ تھا۔
آئرلینڈ کی نیشنل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیقات کا مرکز بوڑھے شخص کی موت ہے۔ لاش کو آٹوپسی کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ پتہ لگایا جاسکے آدمی کی موت کیسے ہوئی۔ مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جاسکتا۔
آئرش ٹائمز کے مطابق جو دو نوجوانوں لاش کو لائے تھے اُن میں سے ایک نے پوسٹ آفس کے کاؤنٹر پر کسی کی پینشن وصول کرنے کے بارے میں پوچھا تھا جس پر جواب دیا گیا تھا کہ جس کی پینشن ہے اُسے موجود ہونا لازمی ہے، بعد میں دونوں نوجوان پینشن کے حقدار شخص کی لاش پوسٹ آفس لے آئے۔