news-details
کراچی

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوکوٹ میں 2 لڑکیوں سے 20 ملزمان کی اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا

کراچی:(بدھ 09 فروری 2022ع) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نو کوٹ میں 2 بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقع کی شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے میر پور خاص کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا۔ سندھ کے شہر نو کوٹ میں 2 بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقع کی شائع ہونے والی خبروں کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس احمد علی شیخ نے میرپور خاص کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا، چیف جسٹس نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپور خاص کو 15 فروری دوپہر 12 بجے رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے اتوار کو نوکوٹ تھانہ کی حدود میں میں اسلحہ بردار ملزمان ایک گھر میں گھس کر 13 سالہ بچی سمیت 2 لڑکیوں کو اغوا کرلیا، درندوں نے انہیں رات بھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اگلے روز لڑکیوں کو ایک پولیس اہلکار کے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔