news-details
کراچی

سعید غنی پر منشیات فروشی کی سرپرستی کا الزام، سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست مسترد کر دی

کراچی:(منگل 15 فروری 2022ع) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اطلاعات سعید غنی پر منشیات فروشی کی سرپرستی کے الزام کی حلیم عادل شیخ کی درخواست مسترد کر دی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے موقف اپنایا کہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر تین سال سے کارروائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی درخواست کی تھی، میری کسی وزیر یا پیپلزپارٹی کے کسی رہنما سے ذاتی دشمنی نہیں، منشیات فروشی کو ختم کرنے کے لیے درخواست لگائی جو مسترد ہوگئی۔ ہمارا حق ہے ہم سپریم کورٹ جائیں گے.