حیدرآباد :عورت آزادی مارچ کی موبلائیزیشن کے سلسلے میں آج وومنز ایکشن کے وفد نے حیدرآباد کے مضافاتی علائقوں کا دورہ کر کے عورت آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ عورتوں کے حقوق اور ان کے مسائل پر بھی بات کی گئی.
گاوں مولیڈنو میر بحر اور ھوسڑی موڑ نہیں کالونی کی خواتین کو گھریلو تشدد اور ھراسمینٹ کے معاملات سے نمٹنے کے لئے قوانین اور اداروں کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔
ڈاکٹر بختاور جام نے خواتین کی صحت کے متعلق اور خواتین کے تولیدی حقوق کے حوالے سے بات کی جرگہ اور کم عمری کی شادی کے بارے میں آگاہی دی
حسین مسرت نے گھریلو تشدد ، اور ھراسمینٹ اور خواتین کے مسائل پر کے حوالے بات چیت کی خواتین کے سوالات کے جوابات بھی دئے گئے ۔
گاوں مولیڈنو میر بحر کی خواتین نے بھی اپنے مسائل پہ باتیں کیں اور کچھ معاملات کے بارے بتایا ۔ تقریب میں شکور ملاح ،رشید چانڈیو ۔شمس النساء ۔بختاور جام ۔اور حسین مسرت نے شرکت کی ۔
ھوسڑی موڑ کی خواتین سے امر سندھو نے با چیت کی ان کو عورت آزادی مارچ میں شرکت کی اہمیت پہ روشنی ڈالی ۔ خواتین نے علسئقے میں اسکول ،گئیس اور بجلی کے نہ ہونے کی شکایت کی بعض خواتین نے بینظیر کارڈ اور شناختی کارڈ بنوانے کے لئے کہا ۔
وفد میں وومنز،ایکشن فورم کی کنوینیئر امر سندھو ۔ ۔حسین مسرت ۔بختاور جام، نجمہ پنھور اور عرفانہ ملاح نے شرکت کی ۔