پی ایس ایل سیون کے سنسنی خیز مقابلے جاری، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

news-details

لاہور:(پير 21 فروری 2022ع) پی ایس ایل سیون میں دوسرے راؤنڈ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ لاہور میں پی ایس ایل سیون کا میلہ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے۔ ایونٹ کا آخری راؤنڈ میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول ہے۔ شام ساڑھے سات بجے قذافی اسٹیڈٰیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔
دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، اسلام آباد کے خلاف 66 رنز کی بڑی فتح حاصل کرنے وا لی ٹیم لاہور قلندرز، وننگ مومینٹم برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب پشاور زلمی نے بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین 14 مقابلوں میں زلمی کو سبقت حاصل ہے، 8 مرتبہ قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں سیزن پشاور کے خلاف 29 رنز کی فتح کے بعد لاہور کا مورال ہائی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز دوسرے جبکہ زلمی تیسرے نمبر پر موجود ہے ،شائقین کرکٹ سپر لیگ کے ایک اور تگڑے مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔