راولپنڈی:(اتوار 06 مارچ 2022ع) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے تیسرے روز بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز سے اننگز کا آغاز کیا،
عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کریز پر موجود ہیں جنہوں نے کھانے کے وقفے تک 138 رنز بنائے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان نے پہلی اننگز چار سو چھہتر رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی.
اظہر علی اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں ، دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا تھا۔