کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنالئے

news-details

کراچی:(هفتہ 12 مارچ 2022ع) کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کھانے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے۔ آسٹریلوی اوپنرز نے 82 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی، ڈیوڈ وارنر 36 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ مارنش لبوشین بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کے ہاتھوں رن آؤت ہوگئے۔
قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ہیں۔ قومی ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کی شمولیت ہوئی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سوئپسن ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کے باعث آج سے 16 مارچ تک کاروٹ پلان جاری بھی کر دیا ہے جس کے مطابق شائقین کرکٹ گاڑیاں حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پر پارک کریں گے، حکیم سعید گراؤنڈ سے شائقین بذریعہ شٹل نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے جبکہ لیاقت آباد سےاسٹیڈیم جانے والی سڑک حسن اسکوائر فلائی اوور سے بند ہوگی۔ یونیورسٹی روڈ سےنیشنل اسٹیڈیم جانےوالی سڑک بھی بند رہے گی تاہم اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک کھلی رہےگی، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد سےحسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کےلیےبند رہے گی، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ،کار ساز سےاسٹیڈم روڈ بھی بند رہے گی، ڈالمیاسے نیوٹاؤن کی سڑک پر بھی ہیوی ٹریفک چلنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔