news-details
کراچی

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری

کراچی:(اتوار 13مارچ (2022 کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ آج کھیل کے آغاز پر آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ اور ناتھن لیون نے 251 رنز 3 کھلاڑی آوٹ سے پہلی اننگز کا سلسلہ جوڑا، انہوں نے 103 اوورز کے اختتام پر 301 رنز بنائے ہیں۔
گذشتہ روز آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا، بظاہر بیٹنگ وکٹ نظر آنے والی پچ پر دونوں بیٹسمین نے زبردست انداز میں اننگز شروع کی، اس دوران وارنر نے جارحانہ انداز بھی دکھایا تاہم 82 کے مجموعی سکور پروہ فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ ون ڈاؤن بیٹسمین مارنس لبوشین صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔ اس دوران عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے سکور کو آگے بڑھایا اور دونوں نے مل کر 409 گیندوں پر 159 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس کا خاتمہ حسن علی نے کیا، سمتھ 72 رنز بنا کر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے شاندار کیچ تھاما۔ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔