آسٹریلیا کی فتح کا خواب چکنا چور: بابراعظم کی تاریخی اننگز نے پاکستانی ٹیم کو شکست سے بچا لیا، کراچی ٹیسٹ ڈرا

news-details

کراچی:(بدھ 15 مارچ 2022ع) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 196 رنز کی قائدانہ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دفاعی اننگز نے آسٹریلیا کا خواب چکنا چور کردیا اور کراچی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ پانچ سو چھ رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم میچ کے آخری روز 7 وکٹ کے نقصان پر 443 رنز بناسکی اور یہ میچ بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی طرح بغیر نتیجہ ختم ہوگیا۔
گرین کیپس کے کپتان بابر اعظم 196 رنز کی دفاعی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے اور وہ بدقسمتی سے صرف 4 سکور کے فرق سے اپنی ڈبل سنچری نہ مکمل کرسکے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی۔ کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر آج کھیل کا آغاز کیا، 249 مجموعے پرعبداللہ شفیق نروس نائنٹی کا شکار ہو کرکمنز کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، ان کا کیچ سمتھ نے پکڑا، فواد عالم محض 9 رنز بنا سکے، فہیم اشرف صفر اور ساجد خان 9 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
گذشتہ روز آسٹریلیا نے 97 رنز پر دوسری اننگز بھی ڈکلئیر کر دی تھی، کینگروز بلے باز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز امام الحق صرف ایک جبکہ اظہر علی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ یاد رہے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔