news-details
کراچی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور، آغا سراج درانی کو قائم مقام گورنر سندھ بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

کراچي: (پير 18 اپریل 2022ع) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور کر لیا گیا، کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا تھا، کیبنٹ ڈویژن نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔
عارضی طور پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قائم مقام گورنر سندھ بنا دیا گیا، آغاسراج درانی نیب کیس میں گرفتار ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔