پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے سی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا، چارٹر آف ڈیموکریسی پر بریفنگ دی جائیگی

news-details

کراچی:(پير 25 اپریل 2022ع) چیئرمین پاکستان پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کل شہر قائد میں طلب کیا ہے۔
اس سلسلےمیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کی سی ای سی کو چارٹر آف ڈیمو کریسی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی سی ای سی کو سید نوید قمرالزماں شاہ، شیری رحمان اور قمرالزماں کائرہ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو پارٹی کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لندن میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ہے۔