سعودی عرب، یو اے ای اور خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

news-details

رياض:(پير 02 مئي 2022ع) سعودی عرب، یو اے ای اور خلیجی ممالک سمیت یورپ میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عید الفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات کا انعقاد ہوا۔شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی ۔
مسجد نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ سعودی عرب میں دو سال بعد تمام مساجد اور عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی۔
متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں عید کی نماز ادا کر دی گئی۔ برطانیہ، فرانس سمیت یورپی ممالک اور امریکہ ، کینیڈا میں بھی مسلم کمیونٹی آج عید منا رہی ہیں۔جبکہ بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں عیدالفطر کل ہو گی