news-details
کراچی

ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کے منصب کے لئے نام وفاقی حکومت کو بھجوا دیے ہیں

کراچی: (پير 02 مئي 2022ع) ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کے منصب کے لئے نام وفاقی حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کے منصب کے لیے چار نام بھیجے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کو ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کے منصب کے لئے عامر خان، نسرین جلیل، وسیم اختر اور عامر چشتی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چاروں امیدواروں کے نام پہلے رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے، اس کے بعد انہیں وفاقی حکومت کو بھجوایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔