news-details
کراچی

عمران خان تم نے میرا گھر توڑا ہے لیکن بچو گے تم بھی نہیں، جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی: عامر لیاقت

کراچی:(اتوار: 29 مئی 2022ع) عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان مفاہمت سے متعلق ملک ریاض کی آڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ میرا گھر توڑنے والے بچو گے تم بھی نہیں۔ ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے طنز کیا کہ وہ آصف زرداری سے مفاہمت کی لفٹ مانگ رہے ہیں اور ساتھ ہی ماضی کے ایک مشہور گانے کے بول لکھے کہ ’’ مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے، تھوڑی سی تو لفٹ کرادے‘‘۔
عامر لیاقت نے لکھا کہ عمران خان تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست لیکن بچو گے تم بھی نہیں! جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، سب پتا چل گیا ہے کہ تم نے کس کے ذریعے کتنی رقم ملک سے باہر بھیجی، بس اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کی غلطی کر بیٹھے، دعا کرتا ہوں کہ تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔
عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن عمران خان تم اتنے کینہ پرور نکلے کہ میرا گھر ہی توڑ ڈالا، اگر مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کیوں نہ کیا؟ خان صاحب کے بقول میں نے 20 کروڑ روپے کا مہر لیا اسی لیے 11 کروڑ روپے کا مہر مانگنے کا کہا گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت میں یہی فرق ہے کہ عمران بدلہ لیتا ہے اور عامر اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیوں کہ اس کی پکڑ بہت شدید ہے۔