سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف فشرفوک فورم کی جانب سے حیدرآباد میں ریلی نکالی گئی۔

news-details

حیدرآباد(آن لائین انڈس) سندھ میں پانی کی مسلسل قلت کے خلاف پاکستان فشرفوک فورم کی جانب سے شھباز بلڈنگ چوک سے حیدرآباد پریس کلب تک مرکزی چیئرمین سید مہران شاھ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں ماہیگیروں سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
ریلی کے دوران پانی کی قلت کے حوالے سے بنائے گئے خاکے بھی پیش کیے گئے جن کا مقصد پانی کی قلت سے ماہیگیروں کو ہونے والے نقصانات کو اجاگر کرنا تھا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سندھ کے پانی پر قبضہ کیا جاتا ہے اس بار بھی سندھ کو اپنے حصے کا پانی ملنا تھا لیکن اس پرڈاکا ڈال کر سرسبز دھرتی کو ہاتھ سے بنجر بنانے کی سازش کی گئے ہے جب کے پانی نا ہونے سے ڈاؤن اسٹریم میں مسلسل پانی نہیں چھوڑا جا رہا جس کے باعث انڈس ڈیلٹا کی ہزاروں ایکڑ زمین بنجر بن کر رہی گئی ہے اور سینکڑوں ایکڑ زمین سمندر کھا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے منتخب عوامی نمائندے سندھ کے پانی کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں، ماہیگیر اور سندھ کے کاشتکار سراپا احتجاج ہے لیکن ان کا تدارک نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کے سندھ کو اپنے حصے کا پانی فوری طور پر دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔