news-details

جیئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے کل سندھ پر میں مہنگائی، پانی کی قلت اور بحریا ٹاؤن کے خلاف 24 گھنٹے والی بھوک ہڑتال کی جائے گی

کراچی(آن لائین انڈس، 4 جون، 2022عہ) جیئے سندھ قومی محاذ نے پانی کی قلت، مہنگائی اور بحریا ٹاؤن منصوبے کے خلاف کل 5 جون ، 2022عہ کو سندھ بھر میں 24 گھنٹے والی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کل 5 جون کو شام چار بجے سندھ بھر میں جیئے محاذ کی جانب سے 24 گھنٹوں کے لیے بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مزکزی بھوک ہڑتالی کئمپ کراچی پریس کلب کے باہر پارٹی چیئرمین ریاض چانڈیو کی قیادت میں قائم کی جائے، جبکہ اگلے دن 6 جون 2022عہ کو بھوک ہڑتال ختم ہونے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس کو پارٹی چیئرمین سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے، جلسے میں سندھ بھر سے کارکنان شرکت کریں گے۔