متمول طبقے سے کہا ہے وہ بوجھ بانٹ کر قومی فرض پوراکریں: وزیراعظم شہباز شریف

news-details

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 25 جون، 2022عہ) وزیراعظم شہباز شریف نے امیروں پر سپر ٹیکس کے اعلان کی وجہ بتادی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متمول طبقے سے کہا ہے وہ بوجھ بانٹ کر قومی فرض پوراکریں، براہ راست ٹیکس سےحاصل رقم مالی مشکلات سےمتاثر افراد پرخرچ ہوگی۔

جاری کردہ بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت کے اقتدارمیں آنے پر دو راستے تھے، پہلاراستہ تھا الیکشن کرائیں اورمعیشت کوٹوٹ پھوٹ کاشکارہونےکے لیے چھوڑدیں جب کہ دوسرا راستہ یہ تھاکہ پہلے اقتصادی چیلنجز سے نمٹا جائے ہم نے پاکستان کو معاشی دلدل سے بچانے کا انتخاب کیا اور پاکستان کو پہلے سامنے رکھ کر فیصلہ کیا۔

وزیراعظم کہنا تھا کہ متمول طبقے سے کہا ہے وہ بوجھ بانٹ کر قومی فرض پوراکریں، براہ راست ٹیکس سےحاصل رقم مالی مشکلات سےمتاثر افراد پرخرچ ہوگی، یہ پہلابجٹ ہےجس میں معیشت کی بحالی کامنصوبہ ہے، سخت فیصلے کرکے ملک کو معاشی بحران پرقابوپانےکےقابل بنائیں گے، حکومت نےکم آمدنی والے اور تنخواہ دارپرکم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی، حکومت نے یہ فیصلہ غربت کے خاتمے کے مقصد سے کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ میکرو اکنامک استحکام پہلاقدم ہے، اتحادی حکومت معاشی خود کفالت حاصل کرناچاہتی ہے، ہماری قومی سلامتی کا معاشی انحصار سے بہت گہراتعلق ہے۔