پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کی جا رہی ہے: مریم نواز

news-details

لاہور(آن لائین انڈس، 20 جون، 2022عہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

جاری کردہ بیان میں نائب صد مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، عثمان بزدار، پیرنی صاحبہ، منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق انکو نا لینے دینا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ ان کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں، حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ صوبے کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے جس کو عوام جان چکا ہے۔