news-details
لاہور

پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(آن لائین انڈس، 02 جولائی، 2022عہ)پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر سے اپنے ابائی شہروں و گاؤں جانے والے شہریوں کے لیے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے تین اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، جس کا فیصلہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے پیش نظر کیا گیا ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلی اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، جو براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔

عیدالاضحیٰ سے قبل دوسری اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 65 منٹ پر روانہ ہوگی جو کہ براستہ ملتان، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی جبکے تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح ساڑھے گیارہ بجے براستہ فیصل آباد، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

یاد رہے کہ ریلوے کرایوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اپنے شہروں کے لیے جانے ہوالے شہری سخت پریشانی میں مبتلہ ہیں۔