کروشیا سے گھر پہنچنے والی خاتون کے سوٹ کیس سے 18 بچھو برآمد

news-details

ٓسٹریا: کروشیا میں چھٹیاں گزارنے والی ایک خاتون اپنے گھر پہنچ کر اس وقت خوفزدہ رہ گئیں جب ان کے سوٹ کیس سے ایک بڑا بچھو اور اس کے مزید بچے برآمد ہوئے جن کی کل تعداد 18 بنی۔

خاتون ہفتے کے روز کروشیا سے آسٹریا کے شہر نٹرن باخ پہنچی تھیں۔ جیسے ہی انہوں نے اپنا سوٹ کیس کھولا تو خوف کی ایک سرد لہر ان کی ریڑھ کی ہڈی میں دوڑ گئی کیونکہ سوٹ کیس میں بچھوؤں کا پورا خاندان موجود تھا۔ بظاہر وہ ماں اور اس کے بچے تھے۔

خاتون چھٹیاں گزارنے کروشیا گئی تھیں اور جانوروں کی ایک تنظیم سے رابطہ کیا تو کچھ دیر میں ان کا عملہ خاتون کے گھر پہنچ گیا۔ سارے بچھو زندہ تھے جنہیں حفاظت سے منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کو بتایا گیا کہ مادہ بچھو نے سوٹ کیس میں گھر بنا رکھا تھا اور وہی اس نے بچوں کو جنم دیا ہوگا۔

اب یہ بچھو جانوروں کے لنز سینٹر میں موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں کروشیا سے بچھو آسٹریا پہنچے ہیں۔ ایک اور سیاح نے بتایا کہ وہ 30 جون کو گھر پہنچی تھیں اور سوٹ کیس میں تین ہفتے بعد بچھوؤں کا انکشاف ہوا تھا۔