مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا آپریشن، 4 نوجوان شہید

news-details

سری نگر (آن لائن انڈس، 10آگست، بدھ، 2022) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران چار نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں جعلی مقابلے میں شہید کردیاہے۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد عوام کے احتجاج کے پش نظر قابض بھارتی فوج نے بڈگام کو چھاؤنی میں تبدیل کیاہوا ہے اور وہاں پر محاصرہ کر کے مکینوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا رپورٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں اب تک چار نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔