فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے صارفین کو ذاتی معلومات کے تحفظ کی یقین دہانی کرا دی

news-details

اسلام آباد: (جمعہ: 26اگست2022) فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے صارفین کو فیس بک اور انسٹا گرام پر ذاتی معلومات کے تحفظ کی یقین دہانی کرا دی۔ میٹا کے نمائندے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قوانین اور میٹا گائیڈ لائنز کو ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال، ذاتی معلومات کا تحفظ انتہائی اہم ہے، اس لئے میٹا کی جانب سے صارفین کو ذاتی معلومات کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے اسلام آباد میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹا حکام نے کہا کہ اپنے صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان کے قوانین اور میٹا گائیڈ لائنز کو بھی ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔
میٹا ٹیم کا کہنا تھا کہ صارفین کی معلومات کا تحفظ ان کے لیے سب سے اہم ہے، صارفین کی معلومات کسی کو فراہم نہیں کی جا سکتیں۔