شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی

news-details

اسلام آباد: (ھفتہ 27 اگست 2022) شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 15 گئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا، نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق 22 اگست سے ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے، تاہم مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیو ورکرز مشکل حالات کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن کر رہے ہیں۔ وزارت سحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچےمیں معذوری کی علامات یکم اگست سے ظاہر ہونا شروع ہوئیں، اس سال شمالی وزیرستان میں یہ پولیو کا 14اور مجموعی طور پر پاکستان کا 15 ہواں کیس ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال لکی مروت سے بھی پولیو کیس سامنے آچکا ہے، اس کے علاوہ اس سال خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک رپورٹ ہونے تقریباً تمام پولیو کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں۔