پی ٹی آئی رہنما اسدعمرنے الیکشن کمیشن کاشوکاز نوٹس سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

news-details

کراچی: (ھفتہ 27 اگست 2022) الیکشن کمیشن کی جانب سے 19 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس کے ذریعے الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کو 30اگست کو طلب کرلیا ہے، اور انہیں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے اور تحریری جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اسد عمر نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس بلاجواز اور غیرقانونی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس دیا گیا ہے، غیرقانونی نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں، سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ آرٹیکل 204 کے تحت کارروائی کرسکتی ہے، سیاہ کوسفیداورسفید کوسیاہ کرتارہےاورہم مانتے رہیں ایسانہیں ہوگا۔ سیلابی صورتحال کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی سیلاب متاثرین کی مددکررہے ہیں، عمران خان نے بھی متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے، عمران خان کو فنڈ ریزنگ کا کہا جارہا ہے اس پرغور کر رہے ہیں۔