ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری :کراچی میں ایک دن میں 7 افراد جاں بحق

news-details

کراچی: (منگل: 13 ستمبر 2022ع) محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ ہوئے، پینتیس کیسز کے ساتھ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر رہا، رواں سال اب تک نو اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 55 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے، ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 668 ہو گئی ہے ۔ وفاقی درالحکومت کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 36 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کراچی کے ضلع شرقی میں35،ضلع وسطی میں 32،کورنگی میں17،جنوبی میں 21، غربی میں 3، ملیرمیں 4اور کیماڑی میں3کیسزرپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 273 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رواں سال ڈینگی جاں بحق 9 افرادمیں سے 6کا تعلق ضلع شرقی سے ہےجبکہ ضلع وسطی، جنوبی اور ملیر میں ایک ایک اموات رپورٹ ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق تمام اموات کراچی میں رپورٹ ہوئیں۔ رواں ماہ کراچی میں 9 افراد ڈینگی کے سبب جان سے گئے۔ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 950 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں برس سندھ میں 3 ہزار 541 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔