بابراعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ برابرکردیا

news-details

لاہور: (ہفتہ:یکم اکتوبر 2022) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ 27 ویں نصف سنچری اسکور کرکے تیز ترین 3000 رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ویرات کوہلی اور بابراعظم نے 81 اننگزمیں یہ سنگ میل عبور کیا۔ بابراعظم نے سیریز کے چھٹے ٹی 20 میچ میں 59 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔
بابر اعظم نے حالیہ سیریز میں ٹی 20 فارمیٹ میں دوسرے نمبر پر تیز ترین 8000 رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں اوس گرنے کی وجہ سے گیند گیلا رہتا ہے، انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں پہلے 6 اوورز اچھی بیٹنگ کی۔
انھوں نے کہا کہ بطور ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں کا اعتماد کم نہیں ہونا چاہئے،بطور بالنگ یونٹ دوسری ٹیم پر پریشر ڈالنا اہم ہوتا ہے۔