news-details

حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، معاشی اور سیاسی تباہی سےنجات صرف عمران خان کی کال ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: (ہفتہ:یکم اکتوبر 2022) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ حکمران عوام کےگھیرے میں آگئےہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سائیفر جلایا نہیں،ابھی چرایا ہے،جو وزارت خارجہ سےمل جائے گایہ سامراجی غیر ملکی سفارتکاروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کےمنہ میں کیک ڈالتے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف ان ویٹنگ جب کہ مریم نواز اور اسحاق ڈار کو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے۔ عمران خان کے خلاف سائیفر کاحکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیا ہے۔ معاشی اور سیاسی تباہی سےنجات صرف عمران خان کی کال ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔تعیناتی، تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئےگا۔قوم کو فیصلہ کرنا ہے، سر اٹھا کے جینا ہےیا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جیناہے۔حکمران عوام کےگھیرے میں آگئےہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے۔