انتظار نہیں ہو رہا کب جہاز لینڈ کرے اور والد سے ملوں: مریم نواز لندن روانہ

news-details

لاہور : (بدھ: 05 اکتوبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی رہنما مریم نواز شریف آج بروز بدھ 5 اکتوبر کو لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہ گئی ہیں۔ مریم نواز شریف بدھ 5 اکتوبر کی صبح جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئیں۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کی ملازمہ بھی لندن روانہ ہوئی ہے۔
مریم نواز آج صبح ساڑھے 9 بجے نجی ایئر لائن ( قطر ایئر ویز) کی پرواز سے لندن روانہ ہوئیں۔ وہ بذریعہ دوحہ لندن پہنچیں گی۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ انتظار نہیں ہورہا تھا کہ کب طیارہ لینڈ کرے اور وہ اپنے والد سے ملیں، میں نواز شریف کی آواز ہوں، ان سے ملاقات بہت خوشی کا دن ہے۔ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، عمران خان فتنہ ہے اس کا علاج رانا صاحب کو کرنا آتا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ مریم نواز 6 نومبر کو پاکستان واپس آئیں گی۔ مریم نواز چار سال اور تقریبا تین ماہ بعد اپنے بھائیوں حسن اور حسین نواز سے ملیں گی۔ مریم نواز کے ہمراہ خاندان کا کوئی شخص نہیں جا رہا۔ مریم نواز نومبر 2019کے بعد اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کریں گئیں۔
لندن روانگی سے قبل مریم نواز نے خاندان کے بڑوں کی قبور پر حاضری بھی دی۔ مریم نواز نے رائے ونڈ میں اپنی والدہ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔ مریم نواز کافی دیر اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر بیٹھی رہیں۔