news-details

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کردی

لاہور: (هفتہ: 26 نومبر2022) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کردی۔ شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کے عشائیے جو کہ حال ہی میں منعقد کیا گیا تھا ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں شاہین آفریدی کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے شاہین آفریدی کو اکیلا دیکھ کر ان کے چاہنے والے بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات کرنے لگے۔
انجری کے بارے سوالات پر شاہین آفریدی نے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن بھی ہوا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق اپنا آخری اوور بھی مکمل نہیں کر پائے تھے۔